(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی حکام نے یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر مسجد اقصیٰ کے بڑے حصے کو فلسطینیوں کے لئے بند کردیا ہے جبکہ آبادکاروں کو مسجداقصیٰ میں آمد کےساتھ قبلہ اول کی بےحرمتی کی بھی اجازت دی گئی ہے۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے انتہا پسند صیہونی حکام نے یہودیوں کے مذہبی تہوار کے موقع پر مسلمانوں کے تیسرے مقدس ترین مقام مسجد اقصیٰ کو فلسطینیوں کے لئے بند کردیا ہے جس کے باعث فلسطینیوں میں شدید غم اور غصہ پایا جارہا ہے۔
مسجد اقصیٰ کے خطیب و پیش امام اور اسلامک کانسل فلسطین کے سربراہ شیخ عکرمہ صبری کا کہنا ہے کہ اسرائیل فلسطینیوں کو مذہبی حقوق سے محروم کرنے کی کوشش کررہا ہے جو مذہبی جنگ کا پیش خیمہ ہے۔