(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے 16 سالہ فلسطینی بچے کے سر اور کمر میں گولیاں ماریں جس سے وہ شدید زخمی ہوا ، اسپتال منتقل کیا گیا تاہم وہ جانبر نا ہوسکا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کےمطابق فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل نے گذشتہ روز غرب اردن کے جنوبی علاقے الخلیل میں میں چھاپہ مار کارروائی شروع کی، سیکڑوں صیہونی فوجیوں نے فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی اور مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے صیہونی دشمنوں پر سنگ باری کی۔
غاصب فورسز نے فلسطینی نوجوانوں پر آنسو گیس کی شیلنگ کی اور براہ راست فائرنگ کی جس کے نتیجےمیں الخلیل کے شمال میں واقع عروب کیمپ سے تعلق رکھنے والاپندرہ سالہ بچہ میلاد منتصر الرائے سر اور کمر پر گولیاں لگنےسے شدید زخمی ہوگیا۔
فلسطینی ہلال احمر نے تصدیق کی ہے کہ سولہ سالہ بچہ شدید زخمی ہوا جس کو اسپتال پہنچایا گیا تاہم زخموں کی حالت سنگین ہونے کے باعث وہ راستے میں ہی جام شہادت نوش کرگیا۔
فلسطینی ہلال احمر نے بتایا ہے کہ اسرائیلی فوج کی اس دہشتگردانہ کارروائی میں کم سے کم 17 دیگر فلسطینی زخمی ہوئے ہیں جبکہ غاصب صیہونی فوجیوں نے متعدد فلسطینیوں کو گرفتار بھی کیا ہے۔ْ