(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )گذشتہ سات دہائیوں سے جاری بھارتی فوج کی ریاستی دہشتگردی میں اب تک ہزاروں کشمیریوں کو شہید جبکہ لاکھوں کو عمر بھی کی معزوری دی گئی ہے ۔
کشمیر میڈیا سروس کی رپورٹ کےمطابق کشمیر پر قابض بھارتی فوج نے گذشتہ روز ضلع پونچھ میں سرچ آپریشن کی آڑ میں دو کشمیریوں کو گرفتار کیا اور پھر فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
غاصب بھارتی فوجیوں نے گذشتہ ماہ اگست میں گھروں میں نام نہاد چھاپوں اور تلاشی کے بہانے کشمیریوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار کی اس دوران 8 کشمیریوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا جبکہ تلاشی اور محاصرے کی 261 کارروائیوں کے دوران 134 کشمیریوں کو گرفتارکیا گیا، جن میں بیشتر حریت رہنما، نوجوان، کارکن اور طلبا شامل تھے۔