(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی بے دریغ جارحیت میں اضافے اور مسجد اقصیٰ میں روزانہ کی دراندازی ناقابل قبول ہے ۔
گذشتہ روز وزارتی سطح پر ہونے والے عرب لیگ کی کونسل کے 160ویں اجلاس میں کے دوران فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کی مذمت کرتے ہوئے خلیجی ریاست کویت کے وزیر خارجہ الشیخ سالم الصباح نے کہا کہ کویت فلسطینی قوم کے نصب العین کی حمایت کے اصولی موقف پر قائم رہے گا۔
الصباح نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ ہمارے عرب خطے کے مسائل میں سرفہرست ہے، خاص طور پر برادر فلسطینی عوام کے خلاف اسرائیل کی دریغ جارحیت میں اضافے اور مسجد اقصیٰ میں روزانہ کی دراندازی تسلسل سے جاری ہے۔ ایسے میں کویت فلسطینیوں اور مسجد اقصیٰ کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ کویت نے عالمی عدالت انصاف میں ایک تحریری درخواست جمع کرائی ہے تاکہ عدالت فلسطینی عوام کے خلاف جاری اسرائیلی قابض ریاست کی خلاف ورزیوں کے مضمرات کے بارے میں مشاورت کی جا سکے۔