• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی پولیس نے فلسطینی بچوں کےاسکول بیگ چھین لیئے

غیر قانونی نسل پرست صیہونی ریاست اسرائیل نے 1967 میں مشرقی القدس پر قبضہ کیا اور اس وقت سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے ہر طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے

جمعرات 07-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی پولیس نے فلسطینی بچوں کےاسکول بیگ چھین لیئے
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی پولیس نےفلسطینی نصاب کے تحت شائع کتب اور اس میں موجود  فلسطینی جھنڈے کی وجہ سے فلسطینی بچوں کے اسکول کے بستوں کو ضبط کیا۔

فلسطینی ذرائع کےمطابق غیر قانونی نسل پرست صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مسجد الاقصیٰ کے احاطےمیں  فلسطینی بچوں کے اسکول بیگ کی تلاشی لی اور ان بستوں میں فلسطینی نصاب کے تحت شائع کتابوں اور ان میں موجود فلسطینی جھنڈوں کی وجہ سے فلسطینی طالبعلموں سے ان کے اسکول بیگ چھین لیے۔

القدس اسلامی وقوف کے جاری کردہ تحریری بیان کے مطابق کتابوں کو تحویل میں لینے کے بعد پولیس نے فلسطینی بچوں کومسجد اقصیٰ میں داخل ہونے کی اجازت دے دی۔ تاہم اسرائیلی پولیس  کی طرف سے موضوع سے متعلق  تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔

واضح رہے کہ غیر قانونی نسل پرست صیہونی ریاست اسرائیل نے 1967 میں مشرقی القدس پر قبضہ کیا اور اس وقت سے فلسطینیوں کو بے دخل کرنے کے ہر طریقہ کار پر عمل کیا جارہا ہے۔ تل ابیب انتظامیہ مقبوضہ مشرقی القدس کے فلسطینی اسکولوں کا تعلیمی پروگرام  ہٹا کر اس کی جگہ اسرائیلی نصاب  شروع کروانے کی کوششوں میں ہے۔ فلسطینیوں کی مصّمم مزاحمت کی وجہ سے اگرچہ اسرائیل اپنے مذموم ارادوں میں کامیاب نہیں ہو سکا لیکن اس سے پیچھے بھی نہیں ہٹا۔

Tags: اسرائیلیصیہونیفلسطینیقبلہ اوّلمسجد اقصیٰمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.