• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی ریاست کی فلسطینی نصاب پڑھانے والے اسکولوں کو بند کرنے کی دھمکی

فلسطینی تعلیمی نصاب میں اسرائیل کے خلاف اکسانے والا مواد موجود ہے جو بچوں میں اسرائیل کے خلاف نفرت پیدا کرتا ہے

جمعرات 07-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی ریاست کی فلسطینی نصاب پڑھانے والے اسکولوں کو بند کرنے کی دھمکی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی ریات کی وزارت تعلیم نے فلسطینی اسکولوں کو دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر کوئی  فلسطینی اسکول  اسرائیلی تعلیمی نصاب کے علاوہ فلسطینی  نصاب پڑھاتا ہوا پایا گیا تو اس اسکول کو بند کردیا جائے گا۔

غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل  کے میڈیا ذرائع کی رپورٹس کےمطابق  اسرائیلی وزارت تعلیم نے  مقبوضہ بیت المقدس کے  تمام سکولوں کو نئی سرکاری کتابوں کو پڑھانے کی ہدایت کی ہے  خلاف ورزی کرنے والے اسکولوں کا لائسنس واپس لینے کی دھمکی دی  جبکہ انھیں مسمار بھی کیا جاسکتا ہے۔

صہیونی وزارت نے کہا اگر یہ ثابت ہو جائے کہ وہ مکمل فلسطینی نصاب پڑھاتے ہیں تو انہیں بند کردیا جائے گا ۔ وزارت تعلیم نے ہدایت کی ہے کہ یروشلم میونسپلٹی کی طرف سے تقسیم کی جانے والی کتابوں کو پڑھایا جائے، صیہونی حکام کا کہنا ہے کہ فلسطینی تعلیمی نصاب میں اسرائیل کے خلاف نفرت انگیز اسرائیل کے خلاف اکسانے والا مواد موجود ہے۔

نئی کتابیں فلسطینی نصاب کی کتابیں ہی ہیں لیکن ان میں ترمیم اور تحریف کی گئی ہے۔ اسرائیلی حکام نے کتابوں میں سے بعض مکمل اسباق، بعض اسباق میں سے پیراگراف اور تصویریں ہٹا کر کتابوں کو دوبارہ چھاپا ہے۔

 وزارت کی طرف سے بھیجی گئی سرکاری کتاب سکول انتظامیہ کو ترمیم شدہ کتابیں وصول کرنے اور ان کی رسید کے لیے دستخط کرنے کا پابند کرتی ہے۔ سرکاری خط میں کہا گیا ہے کہ اگر تعلیمی ادارے میں اشتعال انگیز مواد والی تعلیمی کتابیں پائی گئیں تو وزارت تعلیمی ادارے کا لائسنس منسوخ کرنے پر غور کرے گی۔ بدھ کے روز مسجد اقصیٰ کے دروازوں پر تعینات پولیس دستوں نے الاقصیٰ شریعہ سکولوں کے طلبہ سے فلسطینی نصاب کی کتابیں ضبط کر لیں۔

انہوں نے طلبہ کو مسجد کے اندر واقع سکولوں کی طرف جاتے ہوئے روک لیا اور ان کے بیگز اور کتابوں کی تلاشی لی۔ فلسطینی نصاب کے خلاف جنگ صرف القدس تک ہی محدود نہیں ہے بلکہ اسرائیل کی جانب سے مغربی کنارے اور غزہ کی پٹی میں بھی فلسطینی نصاب کو بدلنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیفلسطینیمقبوضہنصاب
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.