• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی فوج نے پانچ  فلسطینی خواتین کو بندوق کی نوک پر برہنہ کردیا

فلسطین کے مختلف علاقوں میں ایسے 20 کیسز ریکارڈ کئے گئے ہیں جس میں فلسطینی خواتین کو بندوق کی نوک پر برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا

منگل 05-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی فوج نے پانچ  فلسطینی خواتین کو بندوق کی نوک پر برہنہ کردیا
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینی گھرپھر دھاوا بولا اور الزام عائد کیا کہ گھر میں بارود ہے، صیہونی فوج نے گھر کی خواتین کو برہنہ ہونے پر مجبور کیا اور گھر میں موجود طلائی زیورات اور رقم کو بارود قرار دیکر اپنے ہمراہ لے گئے۔

غیر قانونی صیہونی ریاست کے معروف انگیریزی اخبار ’ہارتیز ‘ نے گذشتہ روز اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ رواں سال 10 جولائی  کے روز صیہونی فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے جنوبی محلے کے ایک گھر پر دھاوابولا اور گھر میں سونگھنے والے کتوں کی مدد سے گھر کی تلاشی لی اور کچھ برآمد نہ ہونے کی صورت میں گھر میں موجود پانچ خواتین کو ان کے بچوں اور صیہونی فوجیوں کے سامنے برہنہ ہونے پر مجبور کیا۔

اخبار کے مطابق فلسطینی گھر انے کے لیے نفسیاتی طور پر تکلیف دہ واقعے کے بعد فوجیوں نے گھر سے طلائی زیورات اور رقم  لوٹ لی جس کے بعد فوج نے ان زیورات اور رقم کو بارود قراردیا تاہم  خاندان نے قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کیا جس کے بعد ان کے زیورات تو واپس مل گئے تاہم لوٹی گئی رقم واپس نہیں دی گئی۔

صیہونی ریاست میں انسانی حقوق کےلئے کام کرنے والی تنظیم B’Tselem کی  کارکن منال الجباری کا کہنا ہے کہ انہوں نے حال ہی میں  فلسطین کے مختلف علاقوں میں ایسے 20 کیسز کو دستاویزی شکل دی ہے جس میں فلسطینی خواتین کو بندوق کی نوک پر برہنہ ہونے پر مجبور کیا گیا ہے۔

الجباری نے اشارہ کیا کہ اس تجربے کا نشانہ بننے والی فلسطینی خواتین نے انٹرویو کرنے اور اس کے بارے میں بات کرنے سے انکار کر دیا، لیکن اس خاندان کے جو افراد اس واقعے کا شکار ہوئے، انھوں نے اس واقعے کے بارے میں تفصیل سے بتایا۔

Tags: اسرائیلیبرہنہصیہونیفلسطینیمقبوضہمنالالجباری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.