(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) بیلجیئم کی وزیر برائے تعاون اور ترقی کیرولین گنیز کے بیانات پر قابض ریاست اور اس کی قیادت کا اشتعال انگیز ردِ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسرائیلی ریاست دہائیوں سے جرائم پر آواز اٹھانے پر سیخ پا ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف سیاسی ، سماجی اور مسلح جدوجہد کرنے والی اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے بین القوامی تعلقات کے سربراہ ڈاکٹر باسم نعیم نے فلسطینیوں بالخصوص بچوں کے خلاف غاصب صیہونی ریاست اور اس کی افواج کے جرائم کے حوالے سے بیلجیئم کی وزیر برائے تعاون و ترقی کیرولین گینز کے بیانات کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیر گینز کے بیانات زمینی حقائق سے پوری طرح مطابقت رکھتے ہیں، جن کی تصدیق متعدد بین الاقوامی رپورٹس سے ہوئی ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ قابض ریاست کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے اور اسے فلسطینی عوام کے خلاف جرائم سے باز رکھے۔
انھوں نے بتایا کہ بیلجیئم کی وزیر برائے تعاون اور ترقی کیرولین گنیز کے بیانات پر قابض ریاست اور اس کی قیادت کا اشتعال انگیز ردِ عمل اس بات کی عکاسی کرتا ہے کہ اسرائیلی ریاست دہائیوں سے جرائم پر آواز اٹھانے پر سیخ پا ہے۔
بیلجیئم کی وزیر برائے تعاون اور ترقی کیرولین گینز نے کہا کہ قابض فوج فلسطینی بچوں کو قتل کرتی ، پورے دیہات کو نقشے سے مٹاتی اور یورپی یونین کی مالی امداد سے چلنے والے سکولوں اور محلوں کو تباہ کرتی ہے۔ انہوں نے اشارہ کیا کہ سال 2023 میں فلسطینی بنیادی ڈھانچے کی منظم تباہی بھی دیکھی گئی، جس نے پوری کمیونٹیز کو اپنے گاؤں چھوڑنے پر مجبور کیا۔ ان تباہ شدہ ڈھانچوں میں سے بہت سے ان کے اخراجات مشترکہ طور پر بین الاقوامی امداد کے ذریعے ادا کیے گئے تھے