(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ساتھ دہائیوں سے وادی کے رہائشیوں کو حق خود ارادیت سے محروم رکھنے کےلئے غاصب بھارتی فوج کی جانب سے انسانیت سوز مظالم جاری ہیں جس میں عمر اور جنس کی کوئی قید نہیں ہے بھارتی فوج کشمیری بچوں ،بزرگوں اور خواتین کو بھی ریاستی دہشت گردی کا نشانہ بنا رہی ہے۔
کشمیری میڈیا سروس کی رپورٹ کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ظلم و ستم کا سلسلہ جاری ہے ، اگست کے مہینے میں بھارتی فوج کی انسانیت سوز ظالمانہ کارروائیوں کے دوران 8 کشمیریوں کو شہید کردیا گیا۔
بھارتی فوج کی جانب سے کشمیری نوجوانوں کو جعلی مقابلوں میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا، بھارتی فوج، پولیس، پیرا ملٹری فورسز، ایس آئی اے اور این آئی اے نے گھروں پر چھاپوں اور تلاشی اور محاصرے کی 134 کارروائیوں کے دوران 261 کشمیریوں کو گرفتارکیا، جن میں بیشتر حریت رہنماء، نوجوان، کارکن، طلبا اور خواتین و بچے بھی شامل تھے۔ گرفتار کئے گئے بہت سے کشمیریوں پر پبلک سیفٹی ایکٹ اور غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کے کالے قوانین لاگو کئے گئے۔