(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی بربریت اور دہشتگردی کا شکار پورا مقبوضہ فلسطین رہا تاہم ، مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی دشمنوں نے ظلم اور بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔
القسطال نیوز نیٹ ورک نے اطلاع دی ہے کہ فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست نے گذشتہ سات دہائیوں سے انسانی حقوق کے ساتھ ساتھ عالمی قوانین کی دھجیاں بکھیر رکھی ہیں تاہم گذشتہ ماہ اگست میں صیہونی دشمن نے مقبوضہ بیت المقدس میں ظلم و بربریت کی نئی تاریخ رقم کی ہے۔ گذشتہ اگست میں صیہونی فوج نے مقبوضہ بیت المقدس کے رہائشی چار فلسطینیوں کو گولیاں مار کر شہید کیا ، 19 کم سن بچوں سمیت تقریباً 144 افراد کو بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی غیر قانونی پالیسی کے تحت گرفتار کیا گیا۔
غاصب صیہونی دشمنوں نے یروشلم پر اپنے حملوں کی رفتار میں اضافہ کرتے ہوئے فلسطینیوں کے خلاف ہر محاذ پر تکلیف دینے کا عمل جاری رکھا ہوا ہے ، انہیں تشدد کرنا ، گرفتار کرنا اور انہیں مسجد اقصیٰ سے بے دخل کر دیا ، جبکہ دوسری جانب غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے بھی گذشتہ ماہ اگست کے دوران مسجد اقصیٰ پر دھاوا بولا، اور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی جاری رکھی۔
غاصب حکام نے مقبوضہ بیت المقدس کے 23 رہائشیوں کے خلاف شہر سے بے دخلی کے فیصلے بھی جاری کیے اور قبلہ اول میں تعینات دو معروف سماجی کارکن د ہنادی حلاوانی اور خدیجہ خواص کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہونے سے روک دیا۔
صیہونی حکام نے شہرمیں فلسطینیوں کے گھروں کو مسمار کرنے کا سلسلہ بھی جاری رکھا ہوا ہے ، گذشتہ ماہ 12 سے زائد خاندانوں کو ان کے مکانات اور ذریعہ معاش سے محروم کر دیا گیا جس کے باعث سیکڑوں فلسطینی بے گھر ہوئے۔