(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) گذشتہ 48 گھنٹوں کے دوران فلسطینی مزاحمت کاروں نے صیہونی فوج پر 15 خطرناک حملے کئے ہیں جن میں فائرنگ سمیت دھماکہ خیز مواد سے حملے شامل ہیں۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرئیل کے عبرانی میڈیا نے اعتراف کیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کار اسرائیل کی سلامتی کےلئے سنگین خطرہ بن چکے ہیں، عبرانی اخبار يديعوت أحرونوت اور انگریزی اخبار ٹائمز آف اسرائیل کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی سیکیورٹی حکام اور سیاسی عہدیداران مزاحمت کاروں کی جانب سے جاری غیر معمولی حملوں کو روکنے میں مکمل طورپر ناکام نظر آرہےہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ فلسطینی مزاحمت کاروں نے گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس کے مختلف علاقوں میں غیر معمولی مزاحمتی کارروائیاں ہیں جس میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک جبکہ آبادکاروں سمیت 16 اسرائیلی شہری زخمی ہوئے ہیں جن میں سے چھ کی حالت انتہائی تشویشناک بتائی جارہی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان حملوںمیں دو تیز رفتار گاڑیوں سے ٹکر، تیز دھار آلے سے حملے، مختلف مقامات پر فائرنگ کے 10 واقعات، دھماکہ خیز مواد اور پیٹرول بموں کے 5 حملے شامل ہیں، ان حملوں میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک ہوا 16 دیگر زخمی ہوئے جبکہ چار فوجی گاڑیاں اور دو چوکیا تباہ ہوئی۔