• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

طوباس: صیہونی فوج کا قصبے پر دھاوا، فائرنگ سےنوجوان شہید، چھ زخمی، متعدد گرفتار

غاصب فورسز نے احمد ابو عرا، والد اور بہن کو حراست میں لیا، ردعمل میں مزاحمت کاروں اور صیہونی دشمنوں کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔

جمعہ 01-09-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
طوباس: صیہونی فوج کا قصبے پر دھاوا، فائرنگ سےنوجوان شہید، چھ زخمی، متعدد گرفتار
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فورسز نے فلسطینی خاندان کے گھر کا محاصرہ کیا اور پورٹیبل میزائلوں سے نشانہ بنایا۔

فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے آج صبح طوباس کے شمال میں واقع قصبے عقبہ پر  چھاپہ مار کارروائی کا آغاز کیا  اور احمد ابو عرانامی فلسطینی کے گھرکو گھیرے میں لیتے ہوئے اس پر میزائلوں اور گولیوں سے نشانہ بنایا ۔

غاصب فورسز نے احمد ابو عرا، اس کے والد  اور بہن کو حراست میں لے لیا، جس کے ردعمل میں فلسطینی مزاحمتی جنگجوؤں اور غاصب صیہونی دشمنوں  کے درمیان پرتشدد جھڑپیں شروع ہوئیں۔

رام اللہ میں وزارت صحت کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ صیہونی فورسز کی کارروائی میں غاصب صیہونی دشمن کی گولیوں سے ایک فلسطینی 36 سالہ نوجوان عبدالرحیم فیاض غنم سر میں گولیاں لگنے سے شہید ہوااور چھ دیگر زخمی ہوگئے جبکہ متعدد کو حراست میں لیا گیا۔

  عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ غاصب صیہونی دشمنوں  نے ترکی کے تعاون سے تعمیر ہونے والے  اسپتال پر دھاوا بولا ، عقبہ قصبے میں جاری ہنگامہ آرائی کے دوران فلسطینی نوجوانوں نے ربڑ کے ٹائروں کو آگ لگا ئی جبکہ غاصب صیہونی دشمنوں نے طبی ٹیموں کو زخمی شخص کو علاج کے لیے اسپتال منتقل کرنے سے ایک گھنٹے سے زائد عرصے تک روکے رکھا، اس سے پہلے کہ انہیں طوباس کے اسپتال منتقل کرنے کی اجازت دی جائے۔

Tags: اسرائیلیشہیدصیہونیطوباسعبدالرحیم فیاض غنمفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.