• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ، ایک فوجی جہنم واصل پانچ شدید زخمی

فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی فوجی چوکی پر تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ماری جس میں صیہونی فوجی افسر ہلاک جبکہ دیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

جمعرات 31-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
اسرائیلی فوجی چوکی پر حملہ، ایک فوجی جہنم واصل پانچ شدید زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

 (روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی مزاحمت کار نے تیز رفتار ٹرک فوجی چوکی سے ٹکرانے کے بعد ہاشمونیم چوکی  پر حملے کی کوشش کی تاہم صیہونی فوجیوں نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔

غیر قانونی صیہونی  ریاست اسرائیل کے معروف اخبار اسرائیل ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق  آج صبح   مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر بیت سیرہ کے مقام پر  ایک  فلسطینی ڈرائیور، جس کی شناخت دفاعی حکام نے 41 سالہ داؤد عبدالرزاق فیض فائز کے نام سے کی ہے جو مغربی کنارے کے قریبی قصبے دیر عمار کا رہنے والا تھا  حملہ آور فلسطینی ڈرائیور کے پاس اسرائیلی مقبوضہ علاقوں میں داخل ہونے  کا اجازت نا مہ بھی تھا نے  مودین کے قریب مقبوضہ مغربی کنارے کی ایک چوکی پر  تیز رفتار ٹرک سے ٹکر ماری جس کے نتیجے میں ایک اسرائیلی فوجی افسر ہلاک جبکہ دیگر پانچ شدید زخمی ہوگئے۔

عبرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ  فلسطینی نوجوان نے تیر رفتار چھوٹے ٹرک کے ساتھ علاقے میں قائم فوجی چوکی پر حملہ کیا جس سے فوجیوں کو براہ راست چوٹیں آئیں۔

حملے کے بعد فلسطینی ڈرائیور نے جائے وقوعہ سے تقریباً سات کلومیٹر (4.3 میل) دور ہاشمونیم چوکی کی طرف فرار ہو گیا، جہاں اسے مغربی کنارے میں داخل ہونے سے پہلے سکیورٹی فورسز نے فائرنگ کر کے شہید کردیا۔

میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمبولینس سروس کے مطابق انھوں نے جائے وقوعہ سے چھ افراد  کو ریسکیوکیا جن میں تین مرد  اور تین خواتین شامل ہیں جن کی عمریں 20 سے 25 سال کےدرمیان ہیں ۔

Tags: اسرائیلیجہنم واصلشہیدصیہونیفلسطینی
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.