(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )حملوں میں چھ مختلف مقامات پر نوجوانوں اور صیہونی دشمنوں کے درمیان تصادم کے علاوہ 4 مقامات پر فائرنگ، دھماکہ خیز مواد کے استعمال اور صیہونی آباد کاروں کے حملوں کا بھرپور جواب دیا گیا ۔
"فلسطینی انفارمیشن سینٹر "معطی” کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف علقاقوں میں فلسطینی مزاحمت کاروں نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فورسز اور صیہونی آبادکاروں کے خلاف 13 مزاحمتی کارروائیاں انجام دیں ہیں جس میں دو صیہونی فوجی زخمی ہوئے جبکہ ایک فوجی چوکی سمیت دو فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچایا گیا۔
مقبوضہ بیت المقدس کے قصبے الرام میں قابض فوج کے ساتھ جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران پتھراؤ کیا گیا اور "نیلی” بستی کے قریب کے علاقے میں فائرنگ کا حملہ ہوا۔ فلسطینی مزاحمت کاروں نے نے طولکرم کے علاقے ’عتیل‘ میں قابض فوج کو گولیوں سے نشانہ بنایا، اس کے علاوہ طولکرم کیمپ میں بارودی سرنگ کی کارروائیوں اور بارودی مواد سے دھماکہ کیا، جس سے دو فوجی گاڑیوں کو نقصان پہنچا۔
نابلس گورنری کے علاقے "مادما” اور بورین میں نوجوانوں اور قابض فوج کے درمیان جھڑپیں ہوئیں، جس کے دوران نوجوانوں کی طرف سے پتھراؤ کیا گیا، جب کہ فلسطینیوں نے قلقیلیہ کے قصبے عزون میں آباد کاروں کے حملے پسپا کردیے۔