• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

امریکہ اور یورپی یونین کی شدت پسند صیہونی وزیر کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت

"ہم تمام نسل پرستانہ بیانات کی مذمت کرتے ہیں، خاص طورپر ایسے بیانات حکومتی عہدوں پر فائز لوگوں کی طرف سے جاری کئے جائیں

جمعہ 25-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
امریکہ اور یورپی یونین کی شدت پسند صیہونی وزیر کے اشتعال انگیز بیان کی مذمت
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ہم مقبوضہ مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کی نقل و حرکت کی آزادی پر صیہونی وزیر کے اشتعال انگیز تبصروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ اور یورپی یونین نے فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست کے شدت پسند صیہونی وزیربرائے قومی سلامتی  اتیماربن گویر کے اس بیان کی مذمت کی ہے جس میں انھوں نے اپنے خاندان کی نقل و حرکت کی آزادی اور سلامتی فلسطینیوں کی نقل و حرکت کی آزادی سے زیادہ اہم قرار دیا تھا۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے کہا کہ ہم مغربی کنارے کے فلسطینی باشندوں کی نقل و حرکت کی آزادی پر اسرائیلی وزیر بن گویر کے اشتعال انگیز تبصروں کی شدید مذمت کرتے ہیں۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ "ہم تمام نسل پرستانہ بیان بازی کی مذمت کرتے ہیں، خاص طورپر ایسے بیانات اور تبصرے زیادہ تباہ کن ہوتے ہیں جو اعلیٰ حکومتی  عہدوں پر فائز لوگوں کی طرف سے  جاری کئے جائیں  یہ تمام اقدامات اشتعال انگیز اور انسانی حقوق کی کھلی خلاف ورزیوں میں شامل ہیں۔

یوروپی یونین نے بھی انتہائی دائیں بازو کے وزیر کے ریمارکس پر  تنقید کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ  صیہونی ریاست کے ساتھ ان کے تعلقات کو "انسانی حقوق اور جمہوری اصولوں کے احترام پر مبنی ہونا چاہئے۔”

انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل کو فلسطینیوں کو نقل و حرکت کی آزادی اور مغربی کنارے کے علاقے C کی ترقی کی اجازت دینی چاہیے۔

Tags: اسرائیلیبن گویرصیہونیفلسطینیمقبوضہیورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.