(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے صیہونی فوج کے حفاظتی حصار میں قبلہ اول پر دھاوا بولااور مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر مسجد اقصیٰ کے تقدس کو پامال کیا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق گذشتہ روز غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کے حفاظتی حصار میں درجنوں غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصیٰ پر دھاوا بولا اور یہودی مذہبی رسومات کی ادائیگی کے نام پر قبلہ اول کی بے حرمتی کرتے ہوئے آباد کاروں نے تلمودی تعلیمات کےمطابق مذہبی رسومات ادا کیں۔
قابض فوج کے گھیراؤ سے قبل فلسطینیوں کی بڑی تعداد قبلہ اول میں موجود تھی۔ انہوں نے اسرائیلی فوج کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ فلسطینی نمازیوں کے’اللہ اکبر‘ کے فلک شگاف نعروں سے قبلہ اول کی فضا گونج اٹھی۔ اس دوران فلسطینی نوجوانوں نے قابض فوج پر سنگ باری کی جب کہ دوسری طرف سے قابض فوجیوں نے فلسطینی نمازیوں کو قبلہ اول سے باہر نکالنےکے لیے ان پر طاقت کا استعمال کیا اور ان پر صوتی بم برسائے اور ربڑ گی گولیاں ۔چلائیں صیہونی دشمن کی مخالفت میں نمازیوں کے ایک گروپ نے مسجد کے صحنوں میں اجتماعی نماز ادا کی ۔