• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 2 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی جبر، فلسطینی خاندان کو 10 منٹ میں اپنا گھر خودمسمار کرنے کا حکم

صیہونی حکام نے خواتین اور بچوں سمیت گھرانے کو شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے چھوڑ کر مکان مسمار کردیا اس کے ساتھ ہی خاندان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا

جمعرات 24-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
صیہونی جبر، فلسطینی خاندان کو 10 منٹ میں اپنا گھر خودمسمار کرنے کا حکم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج نے فلسطینی خاندان کے گھر کو غیر قانونی قراردیتے ہوئے 10 منٹ کے دوران مسمار کرنے کی ہدایت دی بصورت دیگر بھاری جرمانے اور قید کاحکم دیا۔

فلسطینی  ذرائع کےمطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے گذشتہ روز صحرائے النقب کے علاقے کے راھط سے تعلق رکھنے والے ایک فلسطینی شہری ابو غانم  کے گھر کو غیر قانونی قراردیا اور اس کو مسمار کرنے کا حکم دیا۔

غاصب صیہونی فوج اور پولیس نے بلدیہ کے اہلکاروں اور ہیوی مشینری کے ہمراہ اس علاقے پر دھاوا بولا اور ابو غانم کے گھرانے کو گھر کو خالی کرنے کےلئے صرف 10 منٹ کا وقت دیا گیا ۔

غاصب صیہونی حکام نے خواتین اور بچوں سمیت ابو غانم کے گھرانے کو شدید گرمی میں کھلے آسمان تلے چھوڑ کر مکان کی مسماری شروع کردی  اس کے ساتھ ہی خاندان پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

واضح رہے کہ مقبوضہ  فلسطینی علاقوں میں دیہات اور قصبوں میں صیہونی حکام کی جانب سے بغیر پرمٹ کے تعمیرات کے بہانے گھروں، دکانوں اور صنعتی ورکشاپوں کو مسمار کرنے کے واقعات میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں کی طرف سے بار بار اسرائیل کے ریاستی جبر کےخلاف آواز اٹھانے کے باوجود فلسطینیوں کے خلاف یہ نسلی امتیازبند نہیں ہوا۔

Tags: اسرائیلیالنقبصیہونیفلسطینیمسمارمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.