(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صحرائے نقب کی جیل کے قیدیوں پر جبر، بنیادی انسانی حقوق کی عدم فراہمی اور من مانی منتقلی کی کارروائیوں کے نتیجے میں تمام جیلوں میں کشیدگی کی کیفیت برقرار ہے۔
واعد ایسوسی ایشن برائے فلسطینی قیدی کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایاگیا ہے کہ غیر قانونی غاصب صیہونی ریاست کی جانب سے اسرائیلی عقوبت خانوں میں قید تقریباً ایک ہزار سے زائد فلسطینی قیدیوں نے قابض جیل انتظامیہ کی جانب سے جاری مسلسل غیر قانونی اور غیر انسانی سلوک کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھوک ہڑتال شروع کی ہے۔
دوسری جانب آج نماز جمعہ کے بعد مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں جیلوں میں قید فلسطینیوں کی حمایت میں بڑے پیمانے پر ریلیوں کا آغاز کیا گیا۔
واعد ایسوسی ایشن نے مزی بتایا کہ بھوک ہڑتال شروع کرنے والے فلسطینیوں کی فہرست میں اسرائیل کی مختلف عقوبت خانوں میں قید 1,000 سے زائد فلسطینی قیدی شامل ہیں، جو اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ قیدیوں کی تحریک اس وقت تک جاری رہے گی جب تک کہ قیدیوں کے تمام جائز مطالبات کو تسلیم نہیں کیا جاتا اور ان کے خلاف بدسلوکی بند نہیں ہو جاتی۔
قیدیوں کے انفارمیشن آفس کے ڈائریکٹر احمد القدرہ نےاپنے بیان میں کہا: "قیدیوں کے اجتماعی ہڑتال میں داخل ہونے کے بعد… تمام فلسطینیوں کو متحرک ہونے کا اعلان کرنا چاہیے اور ان کی حمایت میں سڑکوں پر نکلنا چاہیے۔