• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

عباس ملیشیا کے جرائم کو یورپی یونین میں اٹھانے کا فیصلہ

فلسطینی اتھارٹی نے اسرائیل کے خلاف مزاحمت ختم کرنے کا اگرچہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد جاری ہے۔

جمعہ 18-08-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
عباس ملیشیا کے جرائم کو یورپی یونین میں اٹھانے کا فیصلہ
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) عباس ملیشیا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں فلسطینیوں کے خلاف سیاسی گرفتاریوں اور رہائی پانے والے قیدیوں اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

مقبوضہ فلسطین میں شہری جہاں غیر قانونی غاصب صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کا شکار ہیں وہی فلسطینی اتھارٹی  کی جانب سے اسرائیل کے ہاتھوں کو مضبطو کیا جارہا ہے ، فلسطین میں انسانی حقوق کے کارکنوں نے فلسطینی اتھارٹی کی پولیس کے ہاتھوں سیاسی بنیادوں پر سابق قیدیوں اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس معاملے کو یورپی یونین میں اٹھانے پر زور دیا ہے۔

فلسطینی قانون دان ایڈووکیٹ مصطفیٰ شتات نے کہا ہے کہ فلسطینی اتھارٹی نے صیہونی ریاست کے خلاف مزاحمت کو ختم کرنے کا اگرچہ اعلان نہیں کیا ہے لیکن اس پر عمل درآمد بہت پہلے شروع ہے۔ عباس ملیشیا نے مقبوضہ مغربی کنارے میں سیاسی گرفتاریوں اور رہائی پانے والے قیدیوں اور کارکنوں کو نشانہ بنانے کا سلسلہ تیز کردیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ سابق اسیران اور سیاسی کارکنوں کی گرفتاریاں مزاحمت کچلنے کی مہم کا ایک لازمی حصہ ہیں۔ سیاسی نظربندوں کو اتھارٹی کی جیلوں میں شدید تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے اور یہ کہ اگر وہ سیاسی گرفتاری، کام سے برطرفی اور ان کے مفادات پر پابندیوں کے خلاف مظاہروں میں حصہ لیتے ہیں تو ان کے اہل خانہ کو دھمکیاں دی جاتی ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ سیاسی نظربندوں سے قابض ریاست کی جیلوں میں ان کی تنظیمی سرگرمیوں کے حوالے سے تفتیش کی گئی، جن میں سیاسی قیدی محمد راشدان بھی شامل ہے، جس نے 20 سال قابض ریاست کی جیلوں میں گزارے اور تاحال بھوک ہڑتال پر ہیں۔ سیاسی گرفتاری کو روکنے کے سب سے مؤثر طریقے کے بارے میں شتات نے کہا کہ اتھارٹی کے مالی ذرائع سے بات چیت کرنا، یورپی یونین میں اتھارٹی کی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے خلاف شکایات درج کرانا اور یہ واضح کرنا کہ یورپی یونین کا پیسہ آزادیوں کو دبانے کے لیے جاتا ہے۔

Tags: اسرائیلیصیہونیعباس ملیشیافلسطینییورپی یونین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.