(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج اور آبادکاروں نے فلسطینیوں پر بلا جواز فائرنگ کی اور آنستو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔
مقبوضہ فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس کے شمال مغرب میں واقع قصبے سبسطیا میئر محمد عازم نے مقامی میڈیا سے گفتگو کرتےہوئے بتایا کہ سبسطیا کے قریب غیر قانونی صیہونی فورسز اور غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے مشترکہ طورپر قصبے کے آثار قدیمہ قریب فلسطنیوں پر بلا جواز شدید فائرنگ کی اور آنسو گیس کی شیلنگ کی جس کے نتیجے میں متعدد شہری زخمی ہوئے۔
انہوں نے نشاندہی کی کہ قابض فوج نے ایک شہری کو فوجی گاڑی میں حراست میں لیا اور علاقے میں موجود تمام فلسطینی پرچم اتار دیئے۔
قابل ذکر ہے کہ سبسطیا قصبے پر قابض فوج اور آباد کاروں کی طرف سے مسلسل حملے کیے جا رہے ہیں، جو قصبے میں آثار قدیمہ کے علاقے کو کنٹرول کرنے اور اسے بند کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔