(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) طبی ذرائع کا کہنا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو سینے میں گولیاں لگیں جو جان لیواثابت ہوئیں، صیہونی فوج کے چھاپوں میں شہید ہونے والوں کی تعداد 150 سے زائد ہوگئی ہے۔
غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر اریحا میں ایک پناہ گزین کیمپ پر چھاپے کے بعد اسرائیلی افواج نے دو فلسطینیوں کو شہید کر دیا۔
اریحا اسپتال کے ڈائریکٹر نے مقامی میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ دونوں نوجوانوں کو شدید زخمی حالات میں اسپتال لایا گیا جہاں ان کا علاج شروع کیا گیا تاہم وہ جانبر نا ہوسکے۔
مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ صیہونی فورسز نے اریحامیں فلسطینیوں کے گھروں میں تلاشی کے نام پر روایتی لوٹ مار شروع کی جس کے ردعمل میں فلسطینیوں نے غاصب فوج پر پتھراو کیا ۔
اسرائیلی فوج نےطاقت کااستعمال کرتےہوئے فائرنگ کی اور آنسو گیس کا استعمال کیا ، اس دوران "دو نوجوانوں کو ااسسپتال منتقل کیا گیا جن کو سینے میں گولیاں لگی تھیں۔” رہائشیوں نے بتایا کہ اسرائیلی فوج اور نوجوانوں کے درمیان مسلح جھڑپیں ہوئیں لیکن یہ بات واضح نہیں کہ وہ دونوں نوجوان جو ان جو زخمی ہوئے وہ ان جھڑپوں میں ملوث تھے۔