(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )فلسطینی مزاحمت کاروں نے مقبوضہ فلسطین کے ہر ایک شہر میں غاصب صیہونیوں کو نشانہ بنایا، جن میں فوجی اہداف، آباد کاروں کی غیر قانونی بستیاں اور فوجی چوچکیوں سمیت دیگر مقامات پر فائرنگ بھی شامل ہے۔
چار اور 10 اگست کے درمیانی عرصے میں مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی قابض فوج کے خلاف 207 مزاحمتی کارروائیاں ہوئیں۔
مرکزاطلاعات فلسطین "معطی” نے مذکورہ مدت کے دوران آٹھ فلسطینی شہداء کی شہادت کی رپورٹ مرتب کی۔ جب کہ فلسطینی مزاحمت کاروں کی جانب سے کی گئی الگ الگ کارروائیوں میں ایک اسرائیلی آباد کار ہلاک اور پانچ زخمی ہوئے۔
مزاحمتی نوجوانوں نے چار فوجی تنصیبات، گاڑیوں اور جگہوں کو نذر آتش کر دیا، جب کہ انہوں نے صیہونی غاصب فوجیوں پر نو بارودی مواد پھینکے۔
نوجوانوں نے مغربی کنارے اور القدس کے متعدد علاقوں میں آٹھ مولوٹوف کاک ٹیل صہیونی غاصب فوجیوں کی طرف پھینکے۔