• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 5 جون 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home حماس

سربراہ حماس کا فلسطینی صدر کو فون، صیہونی دشمن کے خلاف متحد ہونے کا عزم

دونوں رہنماوں نے جامع قومی منصوبے تک پہنچنے اور صیہونی دشمن کے مقابلے کیلئےمتفقہ جامع قیادت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔

جمعہ 11-08-2023
in حماس, خاص خبریں, فلسطین
0
سربراہ حماس کا فلسطینی صدر کو فون، صیہونی دشمن کے خلاف متحد ہونے کا عزم
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دونوں رہنما ؤ ں نے فلسطینی دھڑوں کی فالو اپ کمیٹی کی تشکیل کو تیزکرنے کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے آئندہ اجلاس کے لائحہ عمل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

فلسطینی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کےمظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے سیاسی امور کے سربراہ اسماعیل ھنیہ نے گذشتہ روز فلسطین اتھارٹی کے سربراہ محمود عباس سے ٹیلی فونک گفتگو کی ہے۔

دونوں رہنماؤں نے قاہرہ میں ہونے والی سیکرٹری جنرل کے اجلاس کے نتائج پر تبادلہ خیال کیا۔ فلسطینی دھڑوں کی فالو اپ کمیٹی کی تشکیل کو تیزکرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ جنرل سیکرٹریز کی اگلی میٹنگ سے پہلے اپنے مباحث کے نتائج پیش کر سکے۔

ملاقات کے دوران لبنان کے عین الحلوہ کیمپ میں پیش آنے والے دردناک واقعات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور فلسطینیوں اور لبنانیوں کی جانب سے جنگ بندی کے استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کو سراہا گیا۔

فلسطینی دھڑوں کے جنرل سیکرٹریوں کا اجلاس گذشتہ جولائی کی 30 تاریخ کو مصر کے شہر العالمین میں منعقد ہوا، جس میں مقبوضہ مغربی کنارے میں مسلسل سیاسی نظربندی کے باعث تین فلسطینی دھڑوں کے بائیکاٹ کا اعلان کیا گیا تھا۔ اس وقت، دھڑوں نے ایک جامع قومی منصوبے تک پہنچنے اور قابض حکومت کا مقابلہ کرنے کے لیے ایک متفقہ جامع قیادت کی تشکیل پر تبادلہ خیال کیا۔

Tags: اسرائیلیاسماعیل ھنیہحماسصیہونیفلسطینیمحمود عباس
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.