(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسز نے رواں سال 2023 کی پہلی ششماہی میں مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں سے 3,866 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں 568 بچے اور 72 خواتین شامل ہیں۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم پر نظر رکھنےوالے اداروں کی جانب سے جاری کردہ مشترکہ رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ آج صبح سویرے صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مغرب میں واقع گاؤں زواتا میں 27 سالہ فلسطینی امیر احمد خلیفہ کو شہید کیا جس کے بعد رواں سال کے دوران صیہونی دہشتگردی میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 224 ہوگئی ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال اسرائیلی بربریت میں شہید ہونے والوں میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں جن کو غاصب فورسز نے جان بوجھ پر شہید کیا۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہا ہے کہ قابض فوج نے رواں سال 2023 کی پہلی ششماہی میں محصور شہر غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین کے مختلف علاقوں میں 3,866 فلسطینیوں کو گرفتار کیا، جن میں 568 بچے اور 72 خواتین شامل ہیں۔
رپورٹ میں اشارہ کیا گیا کہ مقبوضہ بیت المقدس فلسطینیوں کی نظر بندی کے اعتبار سے سب سے بدترین شہر رہاجہاں گرفتاریوں اور بغیر کسی جرم کے انتظامی حراست کی پالیسی کے تحت گرفتار ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد تقریباً 2,800 تک پہنچ گئی۔