(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوجیوں نے علاقے کا محاصرہ کیا ، مزاحمت کاروں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی جس میں امیر خلیفہ کے سر ااور کمر پر گولیاں لگیں جس سے وہ شہید ہوگیا۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق آج صبح صادق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد فوج نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس کے مغرب میں واقع گاؤں زواتا کا محاصرہ کیا اور چاروں جانب سے گھیرنے کے بعد فلسطینیوں پر حملہ کیا جس کے ردعمل میں مزاحمت کاروں نے بھرپورجواب دیا۔
غاصب فورس نےپناہ گزین کیمپ اور اس کے داخلی اور خارجی راستوں پر اسناپئرز تعینات کئے جنہوں نے فلسطینیوں کو نشانہ بنایا۔
غاصب فورسز کے ساتھ جھڑپ میں العین پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے والے 27 سالہ فلسطینی مزاحمتی جنگجو امیر احمد خلیفہ سر اور کمر پر گولیاں لگنے سے شدید زخمی ہوا جو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہوگیا۔