(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) دنیا بھر کے سیکڑوں یہودی ماہرین تعلیم نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل سے متعلق مشترکہ اعلامیہ جاری کیا ہے آن لائن شائع ہونے والے اس اعلامیے پر 417 یہودی ماہرین تعلیم نے دستخط کیے جن میں زیادہ تر امریکہ اور اسرائیل میں آباد پروفیسر ہیں۔
دنیا بھر کے سیکڑوں یہودی ماہرین تعلیم نے ایک بیان شائع کیا جس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی اراضی پر اسرائیل کا دہائیوں سے جاری قبضہ ایک "نسل پرست” حکومت قرار دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا ہے۔
اعلامیہ میں اس بات پر زور دیا گیا کہ فلسطینی عوام ووٹنگ اور احتجاج سمیت تقریباً تمام بنیادی حقوق سے محروم ہیں جو ایک نسل پرستانہ صیہونی حکومت کے تحت زندگی گزار رہے ہیں
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ فلسطینیوں کو مسلسل تشدد کا سامنا ہے، صرف اس سال، اسرائیلی فورسز نے 190 سے زیادہ فلسطینیوں کو قتل کیا، مغربی کنارے اور غزہ میں 590 سے زائد تعمیرات کو مسمار کیا۔ آباد کار گروہوں نے آتش زنی، لوٹ مار اور معافی کے ساتھ قتل و غارت گری کی ہے۔
اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ جب تک فلسطینی نسل پرست حکومت کے تحت زندگی بسر کرتے رہیں گے اس وقت تک اسرائیل، یہودیوں کے لیے جمہوری ملک نہیں ہوسکتا ہے۔ اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل میں انتہائی دائیں بازو سے تعلق رکھنے والے افراد کی تعداد بڑھ رہی ہے اور امریکی یہودی ارب پتی فنڈرز بھی اسرائیل کے انتہائی دائیں بازو کی حمایت کرتے ہیں۔