(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب دشمن کی فوجی تازہ کارروائی میں شہید ہونےوالے فلسطینی نوجوان اور دیگر تمام شہداء فلسطینی قوم کے ہیرو ہیں، ان کا لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔
فلسطین پر غیر قانونی قابض صہونی ریاست کےمظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دو فلسطینیوں کے قتل عام کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ فلسطینی شہریوں کا قتل عام ہمیں آزادی کی جدو جہد سے نہیں روک سکتا۔
اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) نے اسرائیلی ریاستی دہشت گردی کے تازہ واقعے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ اسرائیلی فوج کی تازہ کارروائی میں شہید ہونےوالا فلسطینی نوجوان اور دیگر تمام شہداء فلسطینی قوم کے ہیرو ہیں۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز رام اللہ کے مشرق میں برقہ گاؤں میں غیر قانونی صیہونی آباد کاروں کی فائرنگ سے 19 سالہ قصی جمال معطان کو شہید کیا گیا جبکہ غاصب فورس نے نور شمس پناہ گزین کیمپ سے تعلق رکھنے اٹھارہ سالہ محمود ابو سعن کو انتہائی قریب سے سر میں گولی مار کر شہید کیا۔