(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی اسرائیلی بستی میں مبینہ طور پر فائرنگ کرنے کے بعد ایک فلسطینی کو آف ڈیوٹی اسرائیلی پولیس افسر نے گولی مار کر شہید کردیا۔
اطلاعات کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے میں واقع غیر قانونی صیہونی بستی معالی اَدومیم میں ایک شاپنگ مال کے باہر آذریہ قصبے سے تعلق رکھنے والے 20 سالہ فلسطینی نوجوان موہناد المزرعہ نے ایک معروف شاپنگ مال کے باہر رسٹورانٹ میں بیٹھے ہوئے غیر قانونی صیہونی آبادکاروں پر فائرنگ کی جس کے نتیجے میں کم سے کم چھ اسرائیلی زخمی ہوگئے، اسرائیلی ایمرجنسی سروسز کا کہنا ہے کہ ان اسرائیلیوں میں سے ایک کی حالت تشویش ناک ہے۔
اسرائیلی میڈیا ذرائع کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے واقع کےبعد موقع پر موجود ایک آف ڈیوٹی اسرائیلی پولیس افسر نے فلسطینی حملہ آور کو گولی مار کر شہید کردیا۔
واضح رہے کہ مقبوضہ مغربی کنارے میں گذشتہ پندرہ ماہ سے بدترین تشدد کا سلسلہ جاری ہے۔اسرائیلی فوج کی چھاپہ مار کارروائیوں، فلسطینیوں کی سڑکوں پر کارروائیوں اور فلسطینی دیہات پر یہودی آباد کاروں کے حملوں کی وجہ سے تشدد کا یہ سلسلہ اور بھی بدتر ہو گیا ہے۔
اسرائیلی بستیاں اسرائیل-فلسطینی کشیدگی اور تشدد کے لیے ایک بار بار فلیش پوائنٹ ہیں۔ خان نے کہا، "یہ بستیاں نہ صرف غیر قانونی تصور کی جاتی ہیں، بلکہ فلسطینی انہیں نوآبادیات کی ایک شکل سمجھتے ہیں جو فلسطینی سرزمین پر قبضہ کر رہی ہے۔”