• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
بدھ 21 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

لبنان: فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، 40 سے زائد زخمی

جھڑپوں کا آغاز گذشتہ روز سخت گیر انتہا پسندوں سے ہمدردی رکھنے والے ایک گروپ کے رہنما پر قاتلانہ حملے سے ہوا تھا

منگل 01-08-2023
in خاص خبریں, فلسطین
0
لبنان: فلسطینی پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں سے ہلاکتوں کی تعداد 11 ہوگئی، 40 سے زائد زخمی
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )دو فلسطینی دھڑوں کے درمیان ہونے والے تصادم میں گھات لگا کر کیے گئے حملے میں فتح کا ایک کمانڈر ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے متعدد ساتھی زخمی ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق  لبنان کے جنوب میں واقع ساحلی شہر صیدا کے قریب واقع عین الحلوہ  پناہ گزین کیمپ میں فلسطینی صدر محمود عباس کے دھڑے فتح کے کارکنوں کی شدت پسندوں کی حمایت کرنے والے حریف گروہوں کے خلاف دو روز سے جاری جھڑپوں میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد گیارہ ہوگئی جب کہ چالیس سے زائد زخمی ہو گئے ہیں۔

اتوار کے روز گھات لگا کر کیے گئے حملے میں فتح کا ایک کمانڈر ہلاک ہو ا جبکہ اس کے متعدد ساتھی زخمی ہوئےجس میں سے چار مزید بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسے ہیں ۔

واضح رہے کہ  لبنان میں قائم 12 فلسطینی  پناہ گزین کیمپوں میں قریباً چار لاکھ  فلسطیینی رہائش پزیر ہیں جو غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل اور اس کے عرب ہمسایہ ممالک کے درمیان 1948 کی جنگ کے بعد بے گھر ہونے والوں کی آل اولاد ہیں۔ یہ مہاجر کیمپ بنیادی طور پر لبنانی سکیورٹی سروسز کے دائرہ اختیار سے باہر واقع ہیں۔

عین الحلوہ  پناہ گزین کیمپ میں جھڑپوں کا آغاز گذشتہ روز سخت گیر انتہا پسندوں سے ہمدردی رکھنے والے ایک گروپ کے رہنما پر قاتلانہ حملے سے ہوا تھا جس میں ایک شخص ہلاک ہوگیا تھا، اس کے بعد فتح کے ہیڈکوارٹر پر مسلح عسکریت پسندوں نے دھاوا بولا تھا اور فائرنگ کی جس کے بعد دونوں دھڑوں کے درمیان مسلح جھڑپیں شروع ہوئیں ۔

Tags: پناہ گزینعین الحلوہفلسطینیلبنانمحمود عباسمہاجر
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.