(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسز نے فلسطینیوں کے خلاف طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے متعدد شہریوں کو زخمی کیا جبکہ درجنوں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
مقامی ذرائع نے بتایا کہ گذشتہ روز مقبوضہ غرب اردن کے شمالی شہر جنین کے جنوب مغرب میں واقع یعبد قصبے میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کی، شہریوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار کرتےہوئے انھیں تشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد شہریوں اور صیہونی دشمن کے درمیان جھڑپیں ہوئیں جس میں غاص فوج کی طرف سے طاقت کا وحشیانہ استعمال کیا تیجے میں متعدد شہری زخمی ہوگئے۔
صیہونی فوجیوں نے یعبد میں دھاوے کے دوران ایک فلسطینی نوجوان کو گولی مار دی جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ دوسری جانب غاصب فوج نے رہائی پانے والے سابق قیدی عرین الزعانین کو مقبوضہ بیت المقدس کے وادی الجوز محلے میں اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کر لیا۔
واضح رہے کہ صیہونی فوج کے دھاوے میں کم سے کم 34 فلسطینیوں کے گرفتارکئے جانے کی اطلاعات ہیں جن میں سے اکثریت وہ شہری ہیں جو ماضی میں اپنی سزائیں پوری کرنے کے بعد رہا کئے گئے ہیں۔