(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے فلسطینی وفد نے کراچی میں جماعت اسلامی کے صوبائی دفتر کا دورہ کیا اور ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی سمیت محمد حسین محنتی اور دیگر قائدین کے ساتھ ملاقات کی۔
فلسطینی وفد کی قیادت سابق فلسطینی وزیر برائے ورزش و جوانان اور جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید حسین البرکہ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ فلسطینی محقق اور علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے صدر یوسف عباس سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔ملاقات میں جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر ممتازحسین سہتو اور سیکرٹری اطلاعات مجاہد چنا بھی اس موقع پر ساتھ موجود تھے۔
صوبائی امیر نے خوش آمدیداور مہمانوں کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پیش کیا۔سرزمین انبیاء فلسطین کے معروف سیاسی وسماجی رہنما سید البرکہ کا کہنا تھا کہ صہیونی ریاست اسرائیل نے فلسطین پرناجائز قبضہ کرکے فلسطینی مسلمانوں کا جینا دوبھر کردیا ہے۔صیہونی فوج کی جانب سے امت مسلمہ کے قبلہ اول بیت المقدس کی مسلسل بے حرمتی کی جارہی ہے جو فلسطینی مسلمانوں کے لیے سب سے زیادہ اذیت ناک صورتحال ہے۔
شیخ احمد یاسین مرحوم کی تحریک فلسطین کے لیے خدمات ناقابل فراموش ہیں۔ انہوں جماعت اسلامی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہاکہ جیسا سنا تھا آج پاکستان آکر اپنی آنکھوں سے دیکھاکہ پاکستانی مسلمانوں کے دل فلسطینی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں اور صہیونی ریاست اسرائیل کی درندگی کی مذمت اور سخت نفرت کرتے ہیں۔
جماعت اسلامی پاکستان میں جہادی تحریکوں کی ایک ماں کی حیثیت رکھتی ہے جس کو ہم قدرکی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
انشاءاللہ امت مسلمہ کی دعاؤں اورفلسطینیوں کی جدوجہد کے نتیجے میں ہمارادشمن ناکام اوراپنے گھروں وسرزمین سے ہجرت پرمجبور کئے جانے والے فلسطینی عوام اپنے گھروں کو لوٹیں گے۔
جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہاکہ کشمیر سے لیکر فلسطین تک اپنی سرزمین کی آزادی کے لیے لڑنے والی تحریکوں کی جماعت اسلامی پشتبان ہے۔
اقوام متحدہ کی حقوق انسانی کمیٹی میں پاکستان پر انسانی حقوق کی خلاف ورزی کا اسرائیلی نمائندے کا بیان آسمان پر تھوکنے کے مترادف ہے۔اسرائیل آمریکہ کی سرپرستی میں صیہونی کی ایک ناجائز ریاست ہے جو بڑے عرصہ سے سرزمین انبیاء پر قابض اور مسلسل انسانی حقوق کی خلاف ورزی کر رہا ہے۔اسرائیل فلسطینی عوام کو اپنی زمین اورگھروں سے بے دخل کرکے ان کو بے گھر اور خانہ بدوش بننے پر مجبور کر ہا ہے جبکہ اقوام عالم و حقوق انسانی کے ادارے خاموش