• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
جمعرات 22 مئی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

فلسطینی وفد کا جامعہ مسجد قبا کا دورہ، نمازیوں سے ملاقات اور خطاب

فلسطینی وفد کا استقبال جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، محمد حسین محنتی، ممتاز حسین سیتو، مجاہد چنا او ر دیگر نے کیا۔

اتوار 23-07-2023
in پاکستان, خاص خبریں
0
فلسطینی وفد کا جامعہ مسجد قبا کا دورہ، نمازیوں سے ملاقات اور خطاب
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان آئے فلسطینی وفد نے کراچی کے علاقہ گلبرگ میں واقع جامع مسجد قباء کا دورہ کیا۔ مسجد میں نماز عشاء کی ادائیگی کے بعد نمازیوں سے مسئلہ فلسطین کی اہمیت پر خطاب کیا اور نمازیوں سے ملاقات کی۔

فلسطینی وفد کی قیادت سابق فلسطینی وزیر برائے ورزش و جوانان اور جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید حسین البرکہ کر رہے تھے جبکہ ان کے ہمراہ فلسطینی محقق اور علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے صدر یوسف عباس سمیت فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی ان کے ہمراہ تھے۔

جامع مسجد قباء میں فلسطینی وفد کا استقبال جماعت اسلامی پاکستان کے نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدی صدیقی، جماعت اسلامی سندھ کے امیر محمد حسین محنتی، ممتاز حسین سیتو، مجاہد چنا او ر دیگر نے کیا۔

جامع مسجدقباء میں نمازعشاء کے بعد شیخ ادیب یاسر جی نے خطاب کیا اور مسئلہ فلسطین سے متعلق تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا۔ عوام نے فلسطینی وفد کا نعروں کی گونج میں استقبال کیا اور اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان کے عوام فلسطینیوں کے ساتھ ہیں۔

Tags: پاکستانجامع مسجد قباءجماعت اسلامی سندھڈاکٹر معراج الہدی صدیقیفسلطینی وفدفلسطین فاؤنڈیشنفلسطینی وزیرمحمد حسین محنتی،
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.