• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home پاکستان

علمائے کرام مسئلہ فلسطین کو عوام تک پہنچانے میں کردار ادا کریں، فلسطینی وفد

علمائے کرام کی ذمہ داری معاشرے کے عام افراد سے زیادہ ہے، علماء مسئلہ فلسطین سے متعلق عوام تک بھرپور معلومات پہنچائیں

ہفتہ 22-07-2023
in پاکستان, خاص خبریں
0
علمائے کرام مسئلہ فلسطین کو عوام تک پہنچانے میں کردار ادا کریں، فلسطینی وفد
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جمعیت علمائے پاکستان کی جانب سے فلسطین سے پاکستان کے دورے پر آئے رہنماؤں کے اعزاز میں استقبالیہ کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

تقریب میں فلسطینی وفد نے خصوصی طور پر شرکت کی اور علمائے کرام اور اکابرین سے ملاقات کی۔ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کی دعوت پر پاکستان کا دورہ کرنے والے تین رکنی فلسطینی وفد نے جہاد اسلامی فلسطین کے رہنما سید البرکہ کی قیادت میں استبقالیہ تقریب میں شرکت کی جہاں ان کا استبقال جمعیت علمائے پاکستان کے رہنما ڈاکٹر عزیر محمود، علامہ قاضی احمد نورانی، شکیل قاسمی، عبد الوحید یونس اور دیگر نے کیا۔

فلسطینی وفد میں مجلس علمائے فلسطین کے صدر شیخ ادیب یاسر جی اور عالمی مہم برائے حق واپسی فلسطین کے سیکرٹری جنرل شیخ یوسف عباس جبکہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابو مریم بھی موجودتھے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فلسطینی رہنماؤں نے کہا کہ علمائے کرام کی ذمہ داری معاشرے کے عام افراد سے زیادہ ہے۔ علماء کی ذمہ داری ہے کہ وہ آج مسئلہ فلسطین سے متعلق عوام تک بھرپور معلومات پہنچائیں۔

ان کاکہنا تھا کہ فلسطین حق اور باطل کے درمیان کی لکیر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر عزیر محمود نے کہا کہ شاہ احمد نورانی نے ہمیشہ مظلوم فلسطینیوں کے حق میں آواز بلند کی اور ہماری جماعت اور موجودہ قیادت بھی اسی مشن پر عمل کر رہی ہے۔ تقریب کے اختتام پر فلسطینی وفد نے علمائے کرام کو فلسطینی اسکارف کا تحفہ بھی پیش کیا۔

Tags: جہاد اسلامی فلسطینسید البرکہشاہ احمد نورانیشیخ ادیب یاسر جیشیخ یوسف عباسفلسطین
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.