(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) نابلس میں جھڑپیں، اسرائیلی فوج نے ایک فلسطینی شہید کردیا نابلس کے مشرق میں جھڑپوں میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے 4 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے نہتے فلسطینیوں کے خلاف دہشتگردانہ کارروائیاں جاری ہیں ، غاصب فوج نے گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنازے کے شہر نابلس میں صیہونی فوج نے فلسطینیوں کے ساتھ جھڑپوں میں طاقت کا بھرپور استعمال کرتے ہوئے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ایک فلسطینی شہید اور چار زخمی ہوگئے، زخمیوں میں سے دو کی حالت تشویشناک ہے۔
بدھ کی شام فلسطینی میڈیا نے رپورٹ کیا کہ اسلامی جہاد موومنٹ کے عسکری ونگ القدس بریگیڈ کے کارکنوں کی اسرائیلی فورسز کے ساتھ پرتشدد جھڑپیں ہوئی ہیں۔ اسرائیلی فورسز نے نے نابلس کے مشرق میں دھاوا بول دیا تھا۔ اس دوران "القدس بریگیڈز” کے جنگجوؤں نے ایک اسرائیلی فوجی گاڑی میں دھماکہ خیز مواد سےنقصان پہنچایا۔ قبل ازیں اسرائیلی فورسز نے نابلس کے مشرقی علاقے پر دھاوا بولا تھا۔ اس کا مقصد یہودی آباد کاروں کی جانب سے مزار حضرت یوسف علیہ السلام میں داخلے کو محفوظ بنایا جا سکے۔ حضرت یوسف علیہ السلام کے مزار والے اس علاقے میں اکثر و بیشتر فلسطینیوں اور اسرائیلی فوج کے درمیان جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں۔ مقبوضہ مغربی کنارے میں گزشتہ 15 ماہ کے دوران تشدد میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔