(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی فوج کی چلائی ہوئی گولی فلسطینی بچے کی کمر میں لگی جس کو فوری طورپر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
فلسطینی ذرائع کےمطابق گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر شہر قلقیلیہ کے مشرق میں واقع عزون قصبے پر غیر قانونی صیہونی ریاست کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے چھاپہ مار کارروائی کے دوران فلسطینیوں کے گھروں میں روایتی لوٹ مار کرتے ہوئے مکینوں کو تشدد کا نشانہ بنایا ۔
صیہونی جارحیت کے ردعمل میں فلسطینی نوجوانوں نے مزاحمت کی جس پر غاصب صیہونی دشمن نے بے دھڑک فائرنگ اور آنسو گیس کے شیل فائر کئے۔
صیہونی فوج کی فائرنگ سے 17 سالہ فلسطینی بچہ زخمی ہوگیا جس کو کمر کےنچلے حصے پر گولی لگی ،زخمی بچے کو فوری طورپر قریبی اسپتال لے جایا گیاجہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ صرف گزشتہ جون میں، غیر قانونی صیہونی فوج کے ہاتھوں مقبوضہ فلسطین کے مختلف شہروں میں 10 خواتین اور 45بچوں سمیت 380 فلسطینی شہریوں کو حراست میں لیا۔