(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی دشمن طاقت کے ساتھ اپنے تمام ذرائع کے استعمال کے باوجود فلسطینی مزاحمت کو کچلنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکا ہے۔
فلسطین پر قابض غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار اسلامی مزاحمتی تحریک حماس کے غرب اردن میں سینئر رکن اسماعیل رضوان نے اتوار کے روز دریائے اردن کے مغربی کنارے میں فلسطینی بستی "تقویٰ” کے قریب صیہونی فوجیوں کے خلاف فلسطینی جنگجوؤں کی شاندار کارروائی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ مغربی کنارے میں مزاحمت روز بروز پھیل رہی ہے۔
حماس کے رہنمانے کہا کہ غاصب صیہونی دشمن طاقت کے ساتھ اپنے تمام ذرائع کے استعمال کے باوجود فلسطینی مزاحمت کو کچلنے میں مکمل طورپر ناکام ہوچکا ہے۔مغربی کنارے میں فلسطینی مزاحمتی فورسز کی کارروائیوں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ مزاحمت کے لیے عوامی حمایت پھیل رہی ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ مغربی کنارے میں مزاحمتی قوتوں کی کارروائی صیہونی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کی انتہاپسند کابینہ کے سیکیورٹی منصوبوں کی مکمل ناکامی کو ثابت کرتی ہے۔