(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) فلسطینی اتھارٹی کی جانب سے حریت پسندوں کا تعاقب کرنا صیہونی دشمن کی مدد ہے، آپ کو ان مجاہدین کی عزت کرنا چاہیے جنہوں نے ہمارے بچوں کے مستقبل کا دفاع کیا اور جنگ کی۔
گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے المنارہ اسکوائر پر سیکڑوں فلسطینی شہریوں نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قید فلسطینی سیاسی قیدیوں اور صحافیوں اور انسانی حقوق کے کارکنان کی قید کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں قیدیوں فلسطینیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے سینئر فلسطینی رہنما حسین ابو کویک نے فلسطینی اتھارٹی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ حریت پسندوں کا تعاقب کرنا صیہونی دشمن کی مدد ہے، آپ کو ان مجاہدین کی عزت کرنا چاہیے جنہوں نے ہمارے بچوں کے مستقبل کا دفاع کیا اور جنگ کی۔
انہوں نے فلسطینی اتھارٹی کی جیلوں میں سیاسی قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ سیاسی قید کا سلسلہ فوری طور پربند ہونا چاہیے، انھوں نے صیہونی دشمن کے ساتھ سکیورٹی کوآرڈینیشن کو بھی بند کرنے کا مطالبہ کیا۔