(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) صیہونی دشمن کی جانب سے 2006 سے مسلط کردہ غیر قانونی فضائی، زمینی اور سمندری ناکہ بندی نے غزہ میں فلسطینی ماہی گیروں سمیت شہریوں پر زندگی انتہائ تنگ کی ہوئی ہے۔
فلسطینی ماہی گیروں کی سنڈیکیٹ کے سربراہ نزار عیاش کے مطابق، آج صبح مقبوضہ فلسطین کے محصور شہر غزہ کے شمالی سمندر میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی بحریہ نے فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں کو نشانہ بنایا۔
اسرائیلی بحریہ کی کشتیوں نے سمندر میں فلسطینی ماہی گیروں کی کشتیوں اور ان کے جالوں پر اپنی مشین گنوں سے فائرنگ کی جس کے نتیجے میں ماہی گیروں کی تین کشتیوں کو شدید نقصان پہنچاتاہم کسی زخمی یا گرفتاری کی اطلاع نہیں ملی۔
واضح رہے کہ صیہونی ریاست کی جانب سے 2006 سے غزہ کی فضائی ،زمینی اور سمندری ناکہ بندی جاری ہے جس کے باعث شہریوں کی زندگی انتہائی تکلیف کا شکار ہے ، غزہ میں ہر قسم کی اشیا کا داخلہ ممنوع ہے ۔