(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے الزام عائد کیا ہے کہ نوجوان نے صیہونی بستی میں دراندازی کی کوشش کی ، تاہم نوجوان مسلح نہیں تھا۔
فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق آج صبح مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر الخلیل کے قصبے "عساهيل” میں غیر قانونی صیہونی فورسز نے ایک فلسطینی نوجوان کو گولیاں مار کر شدید زخمی کردیا ۔
اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق فلسطینی نوجوان نے اسرائیلی آبادکاروں کی بستی "عساهيل” میں داخل ہونے کی کوشش کی جس پر اسرائیلی فوجیوں نے فائرنگ کرکے روکا ۔غاصب فوج نے "ابتدائی تحقیقات” میں کہا ہے کہ فلسطینی نوجوان، بستی میں "دراندازی” کی کوشش کررہا تھا تاہم وہ ” مسلح نہیں تھا، اور آباد کاروں یا فوجیوں میں کوئی زخمی نہیں ہوا تھا۔”
بستی میں الرٹ سائرن بجائے گئے، تاکہ آباد کاروں کو بستی میں فلسطینیوں کی آمد کے امکان سے خبردار کیا جا سکے۔