• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

کراچی: جہاد اسلامی فلسطین کے وفد کی جماعت  اسلامی کے مرکز کا دورہ، رہنماؤں سے ملاقات

سید حسین البرکہ نے کہا کہ فلسطینی جدوجہد پوری امت کے لئے ایک مثالی نمونہ ہے یہ صدی فلسطین کی آزادی اور عالم اسلام کی کامیابی کی صدی ہے

ہفتہ 15-07-2023
in خاص خبریں, فلسطین
0
کراچی: جہاد اسلامی فلسطین کے وفد کی جماعت  اسلامی کے مرکز کا دورہ، رہنماؤں سے ملاقات
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) ملاقات میں اس امر پر اتفاق رائے اور زور دیا گیا کہ پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے بھرپور جدوجہد اور اہل فلسطین کے لیے عالمی سطح پر موثر آواز اُٹھائیں اور سیاسی و سفارتی سمیت ہر سطح پر ان کی حمایت اور پشتیبانی کی جائے۔

مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اسرایئل کے مظالم کے خلاف برسرپیکار جہاد اسلامی فلسطین کے مرکزی رہنما سید حسین البرکہ کی قیادت میں وفد نے کراچی میں  جماعت اسلامی ادارہ نور حق کا دورہ کیا جہاد اسلامی کے وفد نے جماعت اسلامی کے نائب امراء مسلم پرویز اور راجہ عارف سلطان سے ملاقات کی۔

پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے جہادِ اسلامی فلسطین کے وفد میں علماء فورم فلسطین کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر محمد ادیب یاسر جی، global campaign to return to palestine (گلوبل کمپین ٹو ریٹرن ٹو فلسطین) کے سیکریٹری جنرل شیخ یوسف عباس کے علاوہ فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر صابر ابومریم بھی شریک تھے۔

جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے اسرائیل کے غاصبانہ قبضے سے قبلہ اوّل بیت المقدس و فلسطین کی آزادی اور اہل فلسطین کی اپنی سرزمین پر واپسی کی جدو جہد میں مصروف عمل رہنماؤں کی ادارہ نور حق آمد پر ان کا خیر مقدم کیا اور ان سے بھر پور اظہار یکجہتی کیا۔

اس موقع پر جماعت اسلامی کی جانب سے مہمانان گرامی کو قرآن کریم کا نسخہ بطور تحفہ پیش کیا جبکہ وفد نے جماعت اسلامی کے رہنماؤں کو فلسطین کا جھنڈا اور اس سے جڑی چابی پر مشتمل آزادی کا نشان پیش کیا۔

ملاقات میں اس امر پر اتفاق رائے اور زور دیا گیا کہ پوری امت کی ذمہ داری ہے کہ فلسطین کی آزادی کے لیے بھرپور جدوجہد اور اہل فلسطین کے لیے عالمی سطح پر موثر آواز اُٹھائیں اور سیاسی و سفارتی سمیت ہر سطح پر ان کی حمایت اور پشتیبانی کی جائے۔

سید حسین البرکہ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فلسطینی جدوجہد پوری امت کے لئے ایک مثالی نمونہ ہے، اہل فلسطین تمام تر ریاستی جبروتشدد اور ہر طرح کے مشکل و کٹھن حالات کے باوجود اپنی جدوجہد جاری رکھے ہوئے ہیں، یہ صدی فلسطین کی آزادی اور عالم اسلام کی کامیابی و کامرانی کی صدی ثابت ہوگی، امت مسلمہ کی کامیابی و سرفرازی کا راستہ آزادی فلسطین سے ہی ہوکر جاتا ہے، فلسطین کا مسئلہ کسی خاص خطے یا قوم کا نہیں پوری امت مسلمہ کا مسئلہ ہے۔

Tags: ادارہ نور حقجماعت اسلامیجہاد اسلامیسید حسین البرکہفلسطینکراچیمسلم پرویزمقبوضہ
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.