(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) مسلح صیہونی آبادکاروں نے فلسطینی علاقوں کو بھی نشانہ بنایا گھاڑیوں اور گھروں کے شیشے توڑڈالے۔
فلسطینی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان میں بتایا گیا ہے کہ گذشتہ روز مقبوضہ مغربی کنارے کے مختلف قصبوں اور علاقوں پر مسلح غیر قانونی صیہونی آبادکاروں نے اسرائیلی سیکیورٹی فورسز کے تحفظ میں حملے کئے جس میں کم سے کم پانچ فلسطینیوں کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
اطلاعات کے مطابق مسلح صیہونی آبادکاروں نے شمالی رام اللہ کے قصبے کبار پر حملہ کیا، ایک گروپ نے مشرقی علاقے قلقیلیہ پر حملہ کیا، صیہونی آباد کاروں کے حملوں میں زخمی ہونے والے پانچوں افراد کو فوری طور پر قلقیلیہ کے سرکاری اسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہےزخمی ہونے والے دو فسلطینیوں کی حالت تشویشناک ہیں، جن کے سر اور چہرے پر فریکچر ہوئے ہیں۔
مسلح صیہونی بلوائیوں نے فلسطینی شہریوں کے گھروں اور گاڑیوں پر بھی حملہ کیا ، متعدد گھروں اور گاڑیوں کے شیشے توڑدیئے اور بعض جگہ پر گاڑیوں کو آگ بھی لگادی ،۔