(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ )مقبوضہ مغربی کنارے میں غاصب صیہونی دشمن کی طرف سے منظور کی گئی غیر قانونی گھروں کی یہ تعداد سنہ 2022 میں منظورشدہ تمام اکائیوں سے 3 گنا زیادہ ہے۔
مقبوضہ فلسطین میں غیر قانونی صیہونی ریاست اور اس کے جرائم کی سرگرمیوں پر نظر رکھنےو الی کمیٹی کی رپورٹ کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست نے رواں سال کی پہلی ششماہی کے دوران مقبوضہ مغربی کنارے کے خلاف آباد کاری کے اپنے منصوبوں کو تیز کیا اور 12,855 نئے آبادکاری یونٹس کی تعمیر کی منظوری دی ہے۔
سال 2023 کی پہلی ششماہی میں قابض افواج اور آباد کاروں نے مغربی کنارے اور مقبوضہ بیت المقدس میں توڑ پھوڑ، بلڈوزنگ، زیتون کے درختوں کو اکھاڑ پھینکنے، املاک کی ضبطی، بندش، رکاوٹیں اور جسمانی تشدد کے تقریباً 4,073 حملے کئے۔
سال 2023 کی پہلی ششماہی میں یہودی آباد کاروں نے شہریوں کی زمینوں پر 13 آبادکاری چوکیاں قائم کیں، جن میں سے زیادہ تر رام اللہ، نابلس، سلفیت، بیت لحم، القدس اور الخلیل کی گورنری میں قائم کی گئی ہیں۔
اسرائیلی قابض حکام نے لائسنس نہ ہونے کے بہانے فلسطینی تنصیبات کو منہدم کرنے کے لیے 822 نوٹسز جاری کیے، گزشتہ سال اور پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں بھیجے گئے نوٹسز کی تعداد میں نمایاں اور ریکارڈ اضافہ ہوا۔