(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) اسرائیلی فوج کی جانب سے کسی فوجی کے زخمی ہونے کی خبروں کی تردید کی گئی ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ حملے میں متعدد صیہونی فوجی زخمی ہوئے اور بارودی سرنگوں کو تباہ کردیا گیا۔
غیر قانونی صیہونی ریسات اسرائیل کے فوجی ریڈیو "کان” کی رپورٹ کے مطابق گذشتہ روز حزب اللہ کے ایک گروپ نے اسرائیل کے ساتھ لبنان کی جنوبی سرحد پر حملہ کیا آگ لگا دی اور بارودی سرنگوں کو دھماکے سے اڑا دیا۔
اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کسی فوجی کے زخمی ہونے کی تردید کی گئی ہے جبکہ دوسری جانب ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ حملے میں کم سے کم 6 صیہونی فوجی زخمی ہوئے ہیں جبکہ سرحدی پر حفاظتی بارودی سرنگوں کو تباہ کردیا گیا ہے۔
لبنانی فوج اور UNIFIL یونیفیل کے میڈیا آفس کی ڈپٹی ڈائریکٹر کانڈیس آرڈیل نے ایک بیان میں کہا کہ اقوام متحدہ کا امن مشن بلیو لائن کے ساتھ پیش آنے والے واقعہ کی پریشان کن رپورٹوں سے آگاہ ہے اور صورتحال پر نظر رکھے ہوئے ہے۔
آرڈیل نے مزید کہا کہ صورتحال اب بہت حساس ہے اور ہم ہر ایک سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ کسی بھی ایسی کارروائی کو روکیں جو کسی بھی قسم کے اضافے کا باعث بن سکے۔
اسرائیلی فوج نے ایک بیان میں کہا ہے کہ متعدد مشتبہ افراد لبنان کی سرحد پر حفاظتی باڑ کے قریب پہنچے اور سکیورٹی رکاوٹ والے علاقے پر حملہ کرنے کی کوشش کی۔ فوجی دستوں نے انہیں براہ راست دیکھا اور انہیں دور دھکیلنے کے لیے ذرائع کا استعمال کیا۔