• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
ہفتہ 1 نومبر 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

صیہونی ریاست کے سیکڑوں پائلٹوں کا اعلان بغاوت

اسرائیلی فضائیہ کے سربراہ نے کہا ہے کہ وہ کسی صورت بھی ادارے کی پالیسی کی خلاف ورزی کو برداشت نہیں کریں گے

بدھ 12-07-2023
in خاص خبریں, صیہونیزم, فلسطین
0
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غیر قانونی صیہونی ریاست کے سیکڑوں ریزرو پائلٹوں کا فوجی تربیت سے انکار، اسرائیلی سیاسی بحران مزید پیچیدہ ہوگیا، درجنوں ریزرو فوجیوں نے حکومتی عدالتی اصلاحات کے پروگرام کے خلاف احتجاجا ً تربیت میں شامل ہونے انکار کردیا۔

عبرانی میڈیا  کے مطابق صیہونی فوج کے ایک ہزار کے قریب ریزور پائلٹوں اور اور نیویگیٹرز نے ایک درخواست پر دستخط کئے ہیں جس میں "عدالتی اصلاحات” کے خلاف رضاکارانہ طور پر فوجی خدمات میں شامل ہونے سے انکار کی حمایت کا اظہار کیا۔ اسرائیلی فضائیہ نے جنگ کے وقت ہمیشہ ریزرو فوجیوں پر انحصار کیا ہے۔ عملے کے جن افراد کی سروس کی زندگی ختم ہو چکی ہے انہیں اپنی تیاری کو برقرار رکھنے کے لیے باقاعدہ تربیت سے گزرنا پڑتا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی چینل 12 نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ صیہونی ریاست  اسرائیل کی فضائیہ کے سربراہ ٹومر بار سے پائلٹوں کے گروپ نے ملاقات کرتے ہوئے آگاہ کیا ہے کہ وہ حکومتی اصلاحاتی بل کے خلاف شہریوں کے ساتھ ہیں ، انھوں نے کہا کہ "ہم  کسی ایک فرد کے بجائے ملک کی خدمت کا حلف لیا ہے  اس لئے ہم کسی ایسے قانون کو کسی صورت تسلیم نہیں کریں گے جو اسرائیلی شہریوں کی حمایت کے خلاف ہو۔

انھوں نے مزید کہا کہ وہ آئندہ ہونے والی ٹریننگ میں شرکت نہیں کریں گے،  اس کے بجائے وہ اپنا وقت جمہوریت اور قومی اتحاد کے لیے بات چیت اور سوچ کے لیے وقف کریں گے۔

والہ نیوز سائٹ کی ایک علیحدہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹومر بار نے پائلٹوں کے جذبے کی تعریف  کرتے ہوئے کہا کہ  وہ "اخلاقی طور پر بہت مشکل  صورتحال میں ہیں تاہم فضائیہ خلاف ورزی کو برداشت نہیں کرے گی۔

Tags: اسرائیلیٹومر بارریزور پائلٹصیہونینیویگیٹرز
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.