• Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2
منگل 1 جولائی 2025
  • Login
Roznama Quds | روزنامہ قدس
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
  • صفحہ اول
  • فلسطین
  • حماس
  • غزہ
  • پی ایل او
  • صیہونیزم
  • عالمی یوم القدس
  • عالمی خبریں
  • پاکستان
  • رپورٹس
  • مقالا جات
  • مکالمہ
No Result
View All Result
Roznama Quds | روزنامہ قدس
No Result
View All Result
Home خاص خبریں

شہید برہان وانی کی ساتویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال

بھارتی فوج کے ہاتھوں برہان کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر کے اندر احتجاجی مظاہروں میں شدت آئی اور چھ ماہ تک مسلسل کرفیو لگا رہا

ہفتہ 08-07-2023
in خاص خبریں
0
شہید برہان وانی کی ساتویں برسی، مقبوضہ کشمیر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال
0
SHARES
0
VIEWS

(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) کل جماعتی حریت کانفرنس نے برہان وانی اور تحریک آزادی کشمیر کے دیگر شہداء کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ہڑتال کی ہے اور وادی میں یوم تجدید منایا جا رہا ہے۔

کشمیر میڈیا سروس کے مطابق  بھارتی فوج کی رہاستی دہشتگردی میں 8 جولائی 2016 کو  شہید ہونے والا نوجوان برہان وانی  ہمت ، بہادری اور مزاحمت کی ایسی علامت بن گیا تھا جس نے غاصب بھارتی  فوج سمیت سیاسی ایوانوں میں بھی ہلچل مچادی تھی ۔

 مقبوضہ کشمیر کے گاؤں شریف آباد ترال میں پیدا ہونیوالا 22 سالہ کشمیری نوجوان برہان وانی قابض بھارتی سامراج کی طرف سے اپنی قوم پر ظلم کے پہاڑ ٹوٹتے دیکھ کر برداشت نہ کرسکا، یوں قوم کا یہ عظیم سپوت ہمہ وقت کاروان حریت میں شامل ہو گیا۔

برہان مظفر وانی شہید نے بندوق سے زیادہ انٹرنیٹ کے استعمال کو ترجیح دی جس سے بھارت کے در و دیوار لرز اٹھے، ‎8 جولائی 2016 کے روز بھارتی قابض فوج نے برہان وانی کو شہید کیا، برہان کی شہادت پر مقبوضہ کشمیر کے اندر احتجاجی مظاہروں میں شدت آئی اور چھ ماہ تک مسلسل کرفیو لگا رہا، بھارتی سورماؤں نے برہان وانی کی شہادت کے بعد 1 ہزار 350 بے گناہ کشمیری شہید ، 4 ہزار سے زائد زخمی اور سینکڑوں گھر بھی نذر آتش کیے۔

دوسری جانب کشمیر میڈیا سروس کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں آج معروف نوجوان آزادی پسند رہنماء برہان مظفر وانی کے ساتویں یوم شہادت کے موقع پر مکمل شٹرڈاؤن اور ہڑتال کی جائے گی اور تمام ضلعی ہیڈ کوارٹرز میں تقریبات منعقد کی جائیں گی۔

بھارتی جبر سے آزادی کے متفقہ فورم کل جماعتی حریت کانفرنس نے مقبوضہ کشمیر میں آج ہڑتال کی کال دی ہے جبکہ حزب المجاہدین جموں کشمیر اپنے سرفروش شہید کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے عوامی اجتماع منعقد کرنے جا رہی ہے جس کیلئے تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔

پاسبانِ حُریت نے برہان وانی اور تحریک آزادی جموں کشمیر کے دیگر شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور بھارتی جبرو استبداد سے ریاست کی آزادی کیلئے جدوجہد کا عزم دہرانے کیلئے آج ’’ یوم مزاحمت ‘‘ کے طور پر منانے کی اپیل کی ہے۔

پاسبان حریت برہان وانی کے پہلے یوم شہادت سے ہی اس دن کو ’’ یوم مزاحمت ‘‘ کے طور پر مناتی آ رہی ہے، اس دن کشمیری نوجوانوں کا ایک منظم دستہ برہان وانی اور دیگر شہداء کو سلامی پیش کرتا ہے اور اس سال بھی دارالحکومت میں 313 نوجوان سلامی پیش کریں گے۔

Tags: برہان وانیبھارتیحریت پسندریاستی دہشت گردیکشمیریکمشیری
ShareTweetSendSend

ٹوئیٹر پر فالو کریں

Follow @roznamaquds Tweets by roznamaquds

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.

Welcome Back!

Login to your account below

Forgotten Password?

Retrieve your password

Please enter your username or email address to reset your password.

Log In
No Result
View All Result
  • Newsletter
  • صفحہ اول
  • صفحہ اول2

© 2019 Roznama Quds Developed By Team Roznama Quds.