(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب صیہونی فورسز نے قصبے پر دھاوا بولا ، گھروں میں لوٹ مار کرنے کے ساتھ مکینوں کو تشددکا نشانہ بنایا۔
فلسطینی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی فورسز نے گذشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران تین فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا ہے، وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر رام اللہ کے قصبے ام صفہ سے تعلق رکھنے والے ہمدان صالح کو غاصب فورسز نے گولیاں مار کر شدید زخمی کیا جو اسپتال پہنچ کر شہید ہوگیا۔