(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) پاکستان کے وزیراعظم میاں محمد شہباز شریف نے فلسطین کے مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں تازہ اسرائیلی فوجی کارروائی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے’جنگی جرم‘ قرار دیا ہے۔
جمعرات کو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر اپنے پیغام میں انھوں نے غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز کی جانب سے فلسطینی شہریوں پر جارحیت کی سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عالمی خاموشی سے حوصلہ افزائی اور نتائج کی پرواہ کیے بغیر اسرائیل مقبوضہ مغربی کنارے میں جو کچھ کر رہا ہے وہ تمام عملی مقاصد کے لیے جنگی جرائم کے زمرے میں آتا ہے۔
Encouraged by global silence & without any care for the consequences, what Israel is doing in Occupied West Bank constitutes war crimes for all practical purposes. Let there be no doubt about it. The killing of 12 Palestinians including five children as a result of the Israeli…
— Shehbaz Sharif (@CMShehbaz) July 6, 2023
انھوں نے کہا کہ اس میں کوئی شک نہیں ہونا چاہیے کہ جنین پناہ گزین کیمپ میں اسرائیلی فضائی اور زمینی کارروائیوں کے نتیجے میں پانچ بچوں سمیت 12 فلسطینیوں کا قتل دنیا کے لیے محض اعداد و شمار ہوسکتے ہیں لیکن وہ گوشت اور خون پر مبنی حقیقی لوگ ہیں جنہیں اپنے بنیادی حقوق کا مطالبہ کرنے پر قتل کیا جارہا ہے۔
وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسرائیلی فضائی حملوں کی وجہ سے ہزاروںفلسطینی پناہ گزینوں کو کیمپ چھوڑنے پر مجبور ہونے کا منظر عالمی ضمیر کو پریشان کرتا رہے گا۔