(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) حزب اللہ نے فلسطینی مزاحمتی دھڑوں اور جنین کیمپ کے باشندوں کے "بہادرانہ ” اقدام اور ثابت قدمی کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ "فلسطینی مجاہدین نے ایک بار پھر اپنی جرات سے دشمن کےغرورکا سرنیچا کردیا۔
لبنانی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے مقبوضہ فلسطین کے شمالی مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کے پناہ گزین کیمپ میں صیہونی فوج کے غیر معمولی آپریشن کو فلسطینیون کے خلاف قتل عام قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں جو کچھ ہو رہا ہے وہ ایک "تازہ صہیونی جارحیت” ہے۔
انہوں نے جنین میں اسرائیلی فوج کے ہاتھوں نہتے فلسطینیوں کے وحشیانی قتل عام پر "عالمی اور عرب ممالک کی خاموشی” کی شدید مذمت کی۔ حزب اللہ نے جنین کیمپ کے خلاف اسرائیلی جارحیت، فلسطینی شہریوں کو دہشت زدہ کرنے اور ان کی املاک کو تباہ کرنے اور قابض افواج کی جانب سے ان کے خلاف من مانی اور دہشت گردی کے قتل اور گرفتاریوں کی مذمت کی ہے۔
حزب اللہ نے کہا کہ جنین میں جو کچھ ہو رہا ہے اس پر عالمی اور عرب دنیا کی خاموشی "دشمن کو اپنی خطرناک دہشت گردانہ کارروائیوں پر قائم رہنے کی ترغیب دیتی ہے۔” حزب اللہ نے فلسطینی مزاحمتی دھڑوں اور جنین کیمپ کے باشندوں کے "بہادرانہ ” اقدام اور ثابت قدمی کی تعریف کی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ جنین کے عوام بہادر ہیں جو قابض افواج کا بہادری اور ثابت قدمی سے مقابلہ کرتے ہیں اور اس کی ایلیٹ فورسز اور جنگی مشین کو نقصان پہنچاتے ہیں۔” حزب اللہ نے مزید کہا کہ "فلسطینی مجاہدین نے ایک بار پھر اپنی جرات سے دشمن کےغرورکا سرنیچا کرنے اور اس کے اہداف کو ناکام بنانے کی اپنی صلاحیت کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس میں کوئی شک نہیں کہ دشمن کے پاس بھاری اور جدید ہتھیار ہیں مگر فلسطینی مجاھدین نہتے ہو کربھی دشمن کے مہلک ہتھیاروں کا پامردی کے ساتھ مقابلہ کررہے ہیں۔