(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) جنین شہر میں اپنی بربریت کے بعد غاصب صیہونی فورسز نے محصور شہر غزہ کے مختلف مقامات پر بمباری کی۔
مقامی ذرائع کے مطابق گذشتہ روز قابض اسرائیلی فضائیہ نے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین سے انخلاء کے چند گھنٹے بعد رات گئے محصور شہر غزہ کے شمالی اور مغربی علاقوں میں کم سے کم چار مختلف مقامات پر متعدد میزائل داغے، حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم اس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
واضح رہے کہ غاصب صیہونی فورسز نے جنین پر دو دن تک اپنی جارحیت جاری رکھی جس کے نتیجے میں بچوں سمیت 12 فلسطینی شہید اور سو سے زائد زخمی ہوئے۔ بڑی تعداد میں مکانات، ڈھانچے اور طبی سہولیات تباہ ہوگئیں ۔