(روز نامہ قدس ۔آنلائن خبر رساں ادارہ ) غاصب فوج نے 44 گھنٹے تک جاری رہنے والی اب تک کی سب سے بڑی فوجی کارروائیوں کو انجام دینے کے بعد منگل کی شام دیر گئے فلسطینی شہر جنین خالی کردیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق غیر قانونی صیہونی ریاست اسرائیل کی نام نہاد سیکیورٹی فورسز نے اتوار کی رات سے مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر جنین اور اس کےپناہ گزین کیمپ میں شروع کی گئی کارروائی جو 44 گھنٹوں تک جاری رہی بدھ کو علی الصبح اختتام پزیر ہوئی۔
غاصب فوج کی جانب سے جاری کردہ بیان میں اعلان کیا گیا ہے کہ کارروائی میں ایک اسرائیلی فوجی ہلاک ہوا کل منگل کی شام جنین کیمپ میں آپریشن کے دوران ڈیوٹی پر موجود ایک نان کمیشنڈ افسر ولی لگنے سے مارا گیا جبکہ کم سے کم چھ زخمی ہوگئے۔
اسرائیلی فوج کی گاڑیوں کے قافلے جنین سے انخلاء کے دوران اسرائیلی فورسز کے ساتھ الگ الگ مقامات پر جھڑپیں ہوئیں۔اسرائیلی افواج کے پیچھے ہٹنے کے بعد کیمپ کے رہائشی جو لڑائی کے دوران چھوڑ گئے تھے واپس آنا شروع ہو گئے۔